اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے امام خمینی رح کی 28 ویں برسی کے موقع پہ ان کی خدمات اور مفکر کو عام سطح لوگوں تک پہنچانے کے لیئے مختلف شہروں میں پروگرامات منعقد کیئے گئے، تفصیل کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی مرکز کی جانب سے جامع مسجد سجادیہ جامشورو پھاٹک پہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس سے خطابت مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، پروفیسر سھیل عباس جعفری، محمد یاسین عارفی نے کیا، سید حسین موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خیمینی رح کی تحریک معصومین کی تحریک کا تسلسل ہے اور ان کی تحریک کو مشاھبیت بھی ان کے علاوہ کسی اور سے نہیں دیا جاسکتا کیونکہ آئمہ معصومین علھیم السلام کے علاوہ اور کوئی ایسا شخص یا تحریک نہیں جو امام خیمینی رح کے تحریک جیسی رہی ہو، امام خیمینی رح نے تمام اقوام کو بیدار کیا، ظالم کے خلاف آمادہ کیا اور ان کے مدمقابل لیکر آئے، جس کے نتیجہ میں ایک شہنشاھی ریاست ختم ہوگئی اور اسلامی انقلاب برپا ہوا، امام خیمینی رح کے ثمرات آج دنیا میں پھل چکے ہیں، مذھب تشیع ایک طاقت بن کے آئی ہے جس نے دنیا کی طاقت کو ڈرایا ہوا ہے، یہی بیداری ہی انقلاب کا سبب بنتی ہے، ہم غزہ کے ظالمانہ محاصرے، یمن کےعوام پر بمباری، بحرینی عوام پر ہونےوالے ظلم، افغانستان اور پاکستان میں امریکا کے جابرانہ مداخلت کے مخالف ہیں، دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطینی عوام کی حمایت ہر غیرتمند انسان کا فرض ہے، اور ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، موجودہ دور میں اتحاد کی اہمیت کی اشد ضرورت ہے۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سھیل عباس جعفری نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو امام خیمینی رح کی تحریک اور ان کی استعقامت کے بارے میں بتانا چاھیئے تاکہ ان کے ذھنوں میں امام خیمینی رح کی تحریک اور اسلامی ریاست کے قیام کی سوچ پیدا ہو، امام خیمینی رح نے اپنے ظالم، فاسق، قوتوں سے ڈٹ کے مقابلہ کیا، جس کے نتیجہ میں اسلام غالب آیا اور صدیوں سے چلتی آرہی شھنشاھیت ختم ہوگئی، اسلامی ریاست کا ایسا وجوددیکھایا کہ دنیا کی نظریں اسلامی انقلاب پہ متوجہ ہوگئین، امام خیمینی رح نے ہر چیز کو اسلام پہ قربان کردیا مگر کسی چیز پہ اسلام قربان نہیں کیا، انقلاب کے ارتقائی وقت میں سلمان رشدی کے خلاف آپ نے فتوا دیا جس پر حکومت ایران نے امام خیمینی رح کو بتایا کہ ہماری ریاست پہ مشکل وقت آسکتا ہے، بین الاقوامی پابندیاں لگ جائینگی ، ایران ختم ہو جائےگا، تو امام خیمینی رح نے فرمایا کہ دنیا میں عالمی طاقت صرف اللہ ہے اور ہمارہ ہر عمل اس کی خشنودی کے لئے ہے، سلمان رشدی ایک اسلام دشمن ہے اس حقیقت پہ اگر ہم نے نہیں بولا تو اسلام ختم ہوسکتا ہے اس لیئے ہم اسلام ختم ہونے نہیں دینگے بشک اگر ایران ختم ہوجاتا ہے تو ختم ہوجائے، امام خمینی رح کی ایسی دور اندیشی نے اسلام کو سرخرو کیا، آج اسلام کے تمام مکاتب فکر سلمان رشدی کو اسلام دشمن اور واجب القتل سمجھتی ہے، ہمیں چاھئیے کہ پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران کی تشہیر کریں،
امام خمینی رح کی برسی کا پروگرام اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ڈویزن خیرپور کے یونٹ بوزدار وڈا میں بھی منعقد کیا گیا جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے خطاب کیا ، انہوں نے امام خمینی رح کی حیات اور تحریک پر گفتگو کی۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲